پارلیمانی کمیشن کا اجلاس پنجاب میں نئے صوبوں کیلیے تجاویز طلب

قواعد کو حتمی شکل دیدی گئی، کمیشن کو ن لیگ کے بائیکاٹ کے باوجود سفارشات دینے کااختیار مل گیا

قواعد کو حتمی شکل دیدی گئی، کمیشن کو ن لیگ کے بائیکاٹ کے باوجود سفارشات دینے کااختیار مل گیا

پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن نے فریقین سے نئے صوبوں کے قیام بارے10دن میں تجاویزطلب کرلی۔

جبکہ کمیشن نے اپنے قواعد وضوابط کوبھی حتمی شکل دیدی ہے، پیرکوپارلیمانی کمیشن کااجلاس سینیٹرفرحت اللہ بابرکی زیرصدارت ہواجس میںفاروق ستار، حاجی عدیل، سیدہ صغریٰ امام سمیت مختلف سیاسی جماعتوںکے 12ارکان شریک ہوئے تاہم مسلم لیگ( ن) نے بائیکاٹ جاری رکھا۔ اجلاس میںکمیشن کے قواعد کو حتمی شکل دی گئی جبکہ اراکین کوہدایت کی گئی کہ وہ اپنی تجاویز دس روزمیںپیش کریں۔

اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگومیںکمیشن کے سربراہ فرحت اللہ بابرنے کہاکہ3 دسمبرکواسپیکرقومی اسمبلی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاجس کے تحت کمیشن کوقواعد و ضوابط مرتب کرنیکااختیارمل گیا اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس تعطل کاشکارہوا، جلدسفارشات مکمل کرکے پارلیمنٹ کو بھجوا دینگے، انھوں نے کہاکہ (ن)لیگ کوبائیکاٹ کے فیصلے پرنظرثانی کرنی چاہیے، بائیکاٹ سے مسئلے حل نہیں ہوتے، وہ کمیشن میں بیٹھ کر بات کرے ، انھوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی اورحکومت کی رائے متفقہ قراراد میںموجود ہے، ن لیگ کے بائیکاٹ کے باوجودکمیشن کام جاری رکھے گا۔




تاہم نئے صوبوں کیلیے سفارشات کی تیاری کا ٹائم فریم نہیںدے سکتے،انھوں نے کہاکہ کمیشن کاآئندہ اجلاس اسی ہفتے ہوگا، سفارشات تیار کرکے قومی اسمبلی میں پیش کرینگے،ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہاکہ جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کی جدوجہد اب کامیابی سے ہمکنارہوگی جبکہ حاجی عدیل نے کہاکہ ن لیگ اپنے تحفظات کمشن کے سامنے پش کرے،نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہم اس کمیشن کومستردکرتے ہیں۔

یہ صرف پوائنٹ اسکورنگ کیلیے بنایاگیا،ہم نے قومی کمیشن بنانے کامطالبہ کیاہے کمیشن میںسول سوسائٹی،میڈیااورماہرین کوبھی شامل کیا جائے، ایک صوبہ تقسیم کرنے کیلیے صوبائی کمیشن کا قیام غلط ہے، دوتہائی اکثریت کے بغیرنیاصوبہ نہیں بن سکتااورپیپلزپارٹی کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں،سیاسی فائدہ اٹھانے کیلیے یہ کمیشن بنایاگیا ،ہمارے تحفظات دورنہیں ہوئے،اس کمیشن میںشامل ہونے کاسوال ہی پیدانہیںہوتا۔

Recommended Stories

Load Next Story