پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش ہے پینٹاگون

نیٹو سپلائی سے پاک امریکا تعلقات مضبوط ہوئے،افغان سلامتی کے حوالے سے کانگریس کو رپورٹ

نیٹو سپلائی سے پاک امریکا تعلقات مضبوط ہوئے،افغان سلامتی کے حوالے سے کانگریس کو رپورٹ. فوٹو: فائل

نیٹو سپلائی کی بحالی سے پاک امریکا تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، یہ دعویٰ افغانستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے امریکی کانگریس کو پیش کردہ پینٹاگون کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا مقصد القاعدہ کو شکست دینا اور اس کا مکمل خاتمہ ہے، رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کی وجہ سے پاک افغان سرحد کی صورتحال مخدوش ہے، افغانستان میں عدم استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت کی کمزوری اور کرپشن ملکی استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔




افغانستان میں 2011 کے مقابلے میں اپریل سے ستمبر 2012 کے دوران طالبان عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا، تاہم ان حملوں کے باوجود زیادہ آبادی والے 5 اضلاع میں صورتحال بہتر ہوئی ہے، پینٹاگون کی سالانہ رپورٹ میں ایک بارپھر الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش ہے ان کی وجہ سے افغانستان میں مستقبل میں بھی استحکام اور سلامتی کی صورتحال بہتر ہوتی نظر نہیںآ رہی۔
Load Next Story