کالا باغ ڈیم پر کسی عدالتی فیصلے کو نہیں مانتے اسفند یار ولی

پنجاب کو بڑا بھائی ہونے کے ناتے اپنی ذمے داری پوری کرنی ہو گی،ورکرز کنونشن سے خطاب

فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کو اندھیرے میں دھکیلنے کی کو ششں کر نے والوں کو مایوسی اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

پنجاب وفاق کا کمانڈربننے کے خواب نہ دیکھے، بڑے بڑے طالع آزماکالا باغ ڈیم بنانے کا خواب قبر میں لے گئے ،پنجاب کو بڑا بھائی سمجھ کر تعظیم اور عزت دیتے ہیں، بڑے بھائی کو بھی اپنی ذمے داری پوری کرنی ہو گی،کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے اس حوالے سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے کسی فیصلے کو نہیں مانتے ۔وہ چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔




اسفندیار ولی نے جلسے کے آغاز میں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اے این پی کی تاریخ خون سے لکھی گئی ہے ۔ اگر کوئی ہمیں اندھیرے میں لے جانا چاہتا ہے وہ سن لے کہ پختونوں نے بڑی تاریکیاں دیکھی ہے اور اس قسم کے واقعات سے ہم ڈرنے والے نہیں ۔کالا باغ ڈیم کے حوالے سے انھو ںنے کہا کہ بڑے بڑے طالع آزما کالا باغ ڈیم بنانے کا خواب لے کر قبر میں چلے گئے ہائی کورٹ تو کیا سپریم کورٹ کے بھی کسی حکم کو نہیں مانتے کیونکہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ پختون قوم کی تباہی اور بربادی کا منصوبہ ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story