زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 61 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر آگئے

مجموعی ریزرو 19.44 کروڑ، سرکاری 9.6 کروڑ، بینکوں کے ذخائر 9.84 کروڑ ڈالر بڑھ گئے

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 کروڑ 60لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18ارب 49کروڑ 11لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل

BEIJING:
پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر ستمبر کے اختتام پر 23ارب 61 کروڑ 24لاکھ ڈالر کی نئی بلندترین سطح تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں 19کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 23ستمبر کو 23ارب 41کروڑ 80لاکھ ڈالر تھی۔


ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 کروڑ 60لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18ارب 49کروڑ 11لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9کروڑ 84 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5ارب 12کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف کی جانب سے دی جانے والی قرضے کی آخری 10کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی قسط کی وصولی کے نتیجے میں عمل میں آیا۔
Load Next Story