شاہ فیصل کالونی سے ملزمہ گرفتارہیروئن اورایک کلوکرسٹل برآمد
شاہ فیصل کالونی میں ایک ملزمہ کو گرفتار کر کے 12کلو گرام ہیروئن اور ایک کلو گرام کرسٹل برآمد کرلیا۔
شاہ فیصل کالونی میں ایک ملزمہ کو گرفتار کر کے 12کلو گرام ہیروئن اور ایک کلو گرام کرسٹل برآمد کرلیا۔فوٹو: فائل
اینٹی نارکوٹکس فورس نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزمہ کو گرفتار کر کے 12کلو گرام ہیروئن اور ایک کلو گرام کرسٹل برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے خفیہ اطلاع پر شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹائون میں کاروائی کرتے ہوئے فوزیہ بانو نامی ملزمہ کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے مطابق گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 12 کلو گرام ہیروئن اورایک کلو گرام کرسٹل برآمد کر لیا گیا ہے ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے برآمد ہونے والی ہیروئن اور کرسٹل کی بین الااقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت ہے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے حوالے سے مزید معلومات کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔