شیر پائو کالونی پولیس مقابلے میں 3ڈاکو ہلاک ایک فرار
اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد، ہلاک ہونیوالے ڈاکوئوں کیخلاف 14مقدمات درج تھے

قائد آباد شیر پائوکالونی میں پولیس مقابلے میں موٹر سائیکلوں پر سوار3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہو گیا، پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں ، ڈاکوؤں کے خلاف شاہ فیصل کالونی تھانے میں منشیات فروشی، ڈکیتی، ہائوس رابری، پولیس مقابلوں، پولیس اہلکار سمیت دیگر افراد کے قتل اور اقدام قتل کے14مقدمات درج ہیں،
تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود شیر پائو کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے موٹر سائیکلوں پر سوار3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہو گیا، پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک رائفل ، ایک رپیٹر ، ایک ٹی ٹی پستول اور بغیر نمبر پلیٹ کی2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت41 ظریف خان عرف ظریفہ ولد جالندھر خان،
35سالہ محمد عمر ولد محمد رفیق اور30 سالہ فیصل صدیقی ولد یاور صدیقی کے نام سے کی گئی، ملزم ظریف اور محمد عمر شاہ فیصل کالونی جبکہ فیصل صدیق نارتھ کراچی کا رہائشی ہے، ہلاک ہونے والے2ملزمان کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ فیصل صدیقی کے لاش ورثا کے نہ آنے پر ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی گئی۔