کترینہ کیف پھرآئٹم سانگ کی دھاک بٹھانے کیلئے تیار

نئی فلم کے آئٹم سانگ کی خاطر انتہائی مشکل رقص سیکھنے کے لیے باقاعدہ تربیت بھی حاصل کررہی ہوں ، کترینہ کیف

کترینہ نے کہا کہ اس گانے میں کلاسیکل ڈانسنگ کے ساتھ ایروبیٹکس کا استعمال ہونے کے سبب یہ رقص بہت مشکل ہوگیا ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ نئی فلم ''دھوم تھری''کے لیے آئٹم سانگ کی پھر شائقین پر دھاک بٹھانے کے لیے تیاری کرلی ۔

اس فلم میں خصوصی پرفارمنس کے لیے انتہائی مشکل رقص سیکھنے کے لیے باقاعدہ تربیت بھی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جو کئی مہینوں تک محیط ہے ۔28سالہ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ''دھوم تھری'' میں مختلف کردار ہے اس میں آئٹم سانگ کے لیے بڑی محنت کی جارہی ہے اس میں میری پرفارمنس یادگار ہوگی۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی یش چوپڑا کی آخری فلم میں پرفارم کرنے کا اعزاز ملا ہے، جسکا زبردست رسپانس ملنے پر بہت خوشی ہوئی۔نئی فلم میں اپنے رقص سے شائقین کو مدہوش کرنیکا ارادہ رکھتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے اور فنکار عمر بھر ہی سیکھتا رہتا ہے۔نئی فلم میں عامر خان اور میری پرفارمنس ذرا مختلف ہو گی فلم میں اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کی کوشش کر رہی ہوں۔2013 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم کچھ ہٹ کر بنائی گئی ہے اور اس میں بالی وڈ اسٹار عامر خان کا کردار بالکل مختلف ہوگا ،پریتم نے انتہائی دلکش انداز میں اس فلم کے لیے میوزک تیار کرکے دل موہ لیے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے خود کو بہت ہی خوش قسمت سمجھتی ہوں اگر اس کا آخری گیت بھی یش جی کی خواہش کے مطابق عکسبند ہوجاتا تو فلم کے یہ لمحے بھی امر ہوجاتے ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلم ''دھوم تھری''میں آئٹم سانگ کی تیاری کرلی ہے۔




اس میں ایکو ڈانسنگ کرتی ہوئی دکھائی دوں گی یہ نہایت مشکل اسٹائل ہے اور اسے سیکھنے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔ انھوںنے بتایاکہ اس میں کلاسیکل ڈانسنگ کے ساتھ ایروبیٹکس کا استعمال ہونے کے سبب یہ رقص بہت مشکل ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عامر خان بہت اچھے اداکار ہیں ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی ہے ۔ان کی پرفارمنس بڑی عمدہ ہے اور ان سے بہت متاثر ہوں۔ واضح رہے کہ 16جولائی 1984کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی برطانوی شہریت کی حامل اداکارہ کترینہ نے بھارت کا سفر ورک ویزے پر کیا۔ اداکارہ کے کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارتی والد محمد کیف جب کہ ماں انگریز تھیں اور بچپن میں ہی والدین الگ ہوگئے۔

اداکارہ کے خاندان نے ہانگ کانگ سے چین کا سفر کیا پھر جاپان چلے گئے اور وہاں سے بھی جب کترینہ کی عمر صرف آٹھ برس کی تھی فرانس منتقل ہوگئے۔کچھ عرصہ یورپ میں مقیم رہے ۔کترینہ کے اہلخانہ ہوائی میں بھی قیام پذیر ہوئے اور وہاں سے بالاآخر اپنی ماں کے آبائی ملک برطانیہ منقل ہوگئیں۔ کترینہ کا لندن میں قیام صرف تین برس ہی رہا۔ تاہم ماں کی وجہ سے انھیں شہریت ملی اور سمجھا یہی جاتا ہے کہ کترینہ لندن میں پیدا اور جوان ہوئیں۔

اسی تناظر میں کترینہ کے کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی کے بارے میں اس بیان جسمیں انھوں نے راہول گاندھی کو آدھا ہندوستانی قرار دیا پر ایک نئی سیاسی بحث بھی چھڑی اورآخرکاراداکارہ کو معذرت کرنا پڑی۔ان کی پہلی فلم ''بوم''2003میں ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرلی۔ اداکارہ نے کئی فلموں میں آئٹم سانگ کرکے اپنے فن کی دھاک بٹھائی ۔کئی بار فلم فیئر ایوارڈز کے لیے نامزدگی ہوئی ۔اب اداکارہ کی نئی ایکشن فلم ''دھوم تھری'' مکمل کی جارہی ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی ان کی ایک اورریمیک فلم ''ڈے اینڈ نائٹ ''بھی فروری 2013میں ریلیز کی جائے گی ۔
Load Next Story