نووک جوکووچ اور سرینا ولیمز کیلیے 2012 کے ورلڈ چیمپئنز کا اعزاز
سربیا کے جوکووچ لگاتار دوسرے برس اس ایوارڈ کے حقدار بنے
سرینا نے اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ یہ اعزاز پایا۔ فوٹو: فائل
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے 2012 کا ورلڈ چیمپئن کھلاڑی نووک جوکووچ کو قرار دے دیا۔
خواتین میں یہ اعزاز امریکی پلیئر سرینا ولیمز کے حصے میں آیا، سربیا کے جوکووچ لگاتار دوسرے برس اس ایوارڈ کے حقدار بنے جبکہ سرینا نے اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ یہ اعزاز پایا، مینز ڈبلز میں امریکی باب اور مائیک برائن برادرز کی اجارہ داری قائم رہی، وہ گذشتہ 10 برسوں میں 9 ویں مرتبہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
ویمنز میں اٹلی کی سارا ایرانی اور روبریٹا ونسی سال کی بہترین جوڑی رہیں۔ کینیڈا کے فلپ پیلوو اور امریکا کے ٹیلر ٹائون سینڈ کو جونیئر ورلڈ چیمپئنز قرار دیا گیا، ہالینڈ کی ایسٹر ورجیر نے لگاتار 13 ویں برس ویمنز وہیل چیئر ٹینس ایوارڈ جیتا، اسی کیٹیگری میں فرانس کے اسٹیفن ہوڈے مینز ونر بنے۔