رینجرزکا محمود آباد میں ٹارگٹڈآپریشن کا دعویٰ جھوٹا نکلا
دوران آپریشن 24 سے زائد افراد کی گرفتاری اور اسلحہ برآمد کا دعویٰ کیا گیا تھا.
پولیس نے صرف7افراد کو اسلحہ ایکٹ کے الزام میں مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا فوٹو : ایکسپریس / فائل
رینجرز اور پولیس کا محمودآباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے اور24سے زائد ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔
رینجرز نے محمود آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 24سے زائد افراد کی گرفتاری اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور چھینی گئی گاڑیوں کو برآمدکرنیکا دعوی کیا تھا تاہم منگل کو پولیس نے صرف 7افراد کو اسلحہ ایکٹ کے الزام میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ممتازسولنگی کے روبرو پیش کیا اور7ٹی ٹی پستول کی برآمد گی ظاہر کی، اس موقع پر فاضل عدالت نے عادل، اسحق سمیت پیش کیے گئے7ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ پیر کو پولیس اور رینجرز نے محمود آباد اور اس کے اطراف کے علاقے واٹر بورڈ کالونی میں4گھنٹے آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی تھی، اس موقع پر نوکری پر جانے والے افراد اور مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، رینجرز نے دوران آپریشن 24 سے زائد افراد کو حراست میں لیکر ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی، اہلکاروں نے گرفتار افراد سے ٹی ٹی پستول،9ایم ایم سمیت دیگر بھاری مقدار میں اسلحہ اور2سے زائد چھینی گئیں گاڑیاں برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا، پولیس نے منگل کو صرف7افراد کو اسلحہ ایکٹ کے الزام میں عدالت میں پیش کیا جس پر ان افراد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔