جامعہ کراچی بی کام کے سالانہ امتحانات کے آغاز میں ناکام
طلبا شدید بے چینی کاشکار،تاحال امتحانات کی تاریخ اورشیڈول جاری نہ کیا جاسکا.
طلبا شدید بے چینی کاشکار،تاحال امتحانات کی تاریخ اورشیڈول جاری نہ کیا جاسکا. فوٹو : فائل
جامعہ کراچی کا شعبہ امتحانات بی کام (ریگولر)کے سالانہ امتحانات کے بروقت آغاز میں ناکام ہوگیا ہے۔
شعبہ امتحانات روایتی غفلت کے سبب تاحال بی کام (ریگولر) کے سالانہ امتحانات کی تاریخ اورشیڈول جاری نہیں کرسکاہے ''ایکسپریس''کومعلوم ہواہے کہ تاحال بی کام (ریگولر) کے امتحانات کی تاریخ طے ہوسکی ہے نہ ہی شیڈول تیارکرکے اس کی چھپائی کاکام شروع ہوسکاہے جبکہ دوسری جانب طلبہ وطالبات کوایڈمٹ کارڈ کا اجرا بھی شروع نہیں کیاگیا ہے جس کے سبب کراچی کے درجنوں سرکاری کالجوں کے ہزاروں طلبا بے چینی کاشکارہیں طلبا ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی شیڈول کے حصول کے لیے کالجوں کے چکرکاٹ رہے ہیں،ادھر شعبہ امتحانات کی جانب سے متعدد بار امتحانات کی تاریخ طے کرکے اسے ملتوی کردیاگیاہے۔
سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کے اجلاس میں بی کام (ریگولر) کے سالانہ امتحانات کی تاریخ 8 دسمبرمقررکی گئی تھی بعد ازاں اس تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 13 دسمبراور پھر17دسمبرکیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی تاہم اب امتحانات 17دسمبر سے بھی آگے بڑھادیے گئے ہیں تاہم تاحال کالجوں کوبی کام (ریگولر) کے امتحانات کے آغاز کی حتمی تاریخ سے آگاہ نہیں کیاگیا،اس سلسلے میں ناظم امتحانات پروفیسر ارشد اعظمی سے رابطہ کیا گیا توان کاکہناتھاکہ جلد تاریخ طے کرکے امتحانی شیڈول جاری کردیں گے ''ایکسپریس''کے استفسارپران کاکہنا تھاکہ 19 یا 20 تاریخ سے امتحانات شروع کیے جاسکتے ہیں ۔