بارانصاف کی فراہمی کی کیلیے بینچ کی مدد کرے چیف جسٹس

آزادعدلیہ کامقصد مل کر ہی پوراکیا جاسکتاہے،افتخار چوہدری کی مانسہرہ بارکے وفدسے گفتگو.

انصاف کی فراہمی مشکل اورپیچیدہ کام ہے، اس مقصد کو پانے کیلیے سخت محنت کرناہوگی۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بارکی کوششوں اورمددسے ہی آزاد عدلیہ کے مقصدکوپوراکیاجاسکتا ہے۔

بارکی ذمے داری ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی میںبینچ کی مددکرے۔منگل کومانسہرہ بار کے صدرشاہجہاں خان کی قیادت میںملنے والے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ انصاف کی فراہمی ایک مشکل اورپیچیدہ کام ہے، باراوربنیچ کو پسے طبقات کوان کی دہلیز پر انصاف فراہمی کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی۔




وفد نے فوری اورسستے انصاف کے لیے اپنے مکمل تعاون اورمددکایقین دلایااورعدلیہ کی آزادی،آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کیلئے کی جانیوالی کوششوںکی تعریف کی۔ وفدنے چیف جسٹس کومانسہرہ بارکے دورے کی دعوت دی جس پرچیف جسٹس نے یقین دلایا کہ مناسب وقت پر دورہ کیاجائے گا۔
Load Next Story