آئی سی سی اجلاس بھارت کا ’ بگ تھری ‘ فارمولے کی بحالی پر زور
انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈ سے بیک ڈور رابطے جاری، فنانس کمیٹی میں بھی شمولیت کا خواہاں
فوٹو : فائل
بھارتی کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے کیپ ٹائون میں شیڈول آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں 3 نکاتی ایجنڈا سامنے رکھے گا، ذرائع کے مطابق کانپور میں ورلڈ گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن کی بھارتی چیف انوراگ ٹھاکر سے تفصیلی ملاقات ہوئی تھی، جس میں ان کے میڈیا انٹرویو کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق انوراگ ٹھاکر کیپ ٹائون میں آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں وہ تین نکاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے، جس میں ' بگ تھری ' ماڈل کی دوبارہ واپسی بھی شامل ہوگی، اس کے علاوہ بھارتی بورڈ کے اعلیٰ حکام آئی سی سی کی مضبوط فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی میں اپنے نمائندے شامل کرنے پر بھی زور دے گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نے ملکی عدالت میں لودھا کمیشن سفارشات کے نفاذ میں ناکامی پر بری طرح پھنس جانے کے بعد اب عالمی باڈی پر دبائو بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایجنڈے کا پہلا نقطہ آئی سی سی کی بااختیار کمیٹی میں ٹھاکر یا اجے شیرک کی شمولیت ممکن بنانا ہوگی۔ذرائع کا مزید کہناتھا کہ بھارتی بورڈ حکام بگ تھری کی بحالی پر زور دیں گے، اس حوالے سے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا سے پس پردہ بات چیت بھی جاری ہے۔