7ارب روپے یومیہ کرپشن کی بات مضحکہ خیزہے خورشید شاہ

ہوسکتاہے کہ حکومت کی مدت15یا 20دن کم ہوجائے، نجی ٹی وی کو انٹرویو.

چیئرمین نیب غیرذمے دارہیں، آئندہ انتخابات میں پی پی کارکردگی پر کامیابی حاصل کریگی۔ فوٹو :آئن لائن/ فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے چیئرمین نیب ایڈمرل (ر)فصیح بخاری کو غیر ذمے دار شخص قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فصیح بخاری کی7ارب روپے یومیہ کرپشن کی بات انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔

حکومت کی مدت 16مارچ کو پوری ہو جائے گی ،ہوسکتاہے کہ حکومت کی مدت10،15یا 20دن کم ہو جائے تاہم مدت پوری ہونے پرایک گھنٹہ بھی زائدنہیں لیں گے۔ منگل کو ایک ٹی وی انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی واضح پالیسی ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں۔




ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہاکہ 7ارب روپے روزانہ کی کرپشن کی بات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیب انتہائی غیر ذمے دار آدمی ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بڑی غلط بیانی اور کوئی نہیں ہوسکتی۔انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیادپر کامیابی حاصل کرے گی ۔
Load Next Story