اینٹی انکروچمنٹ سیل نے 4ایکڑسرکاری اراضی واگزار کرالی

ڈپٹی کمشنر ملیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس کارروائی میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے .

ڈپٹی کمشنر ملیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس کارروائی میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے . فوٹو : فائل

ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد کی نگرانی میں اینٹی انکر وچمنٹ سیل کے عملے نے اسکیم 33 میں کارروائی کر کے قبصہ کی گئی 4 ایکڑ سرکاری اراضی قبصہ مافیا سے واگزار کرالی اس اراضی کی مالیت 5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔


ڈپٹی کمشنر ملیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس کارروائی میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں گروہ کا سرغنہ ضلع شکار پور کا تپہ دار لیاقت شاہ بھی شامل ہے ، ملزمان نے اس اراضی پر بروہی انٹر پرائز کے نام سے دفتر بنایا ہوا تھا جو شہریوں کو مذکورہ اراضی پر 120 اور 240 گز کے پلا ٹ جعلی دستاویزات بنا کر فر وخت کر رہے تھے ، ملزمان کا تعلق بروہی قبیلے سے ہے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Load Next Story