کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری سیاسی کارکنوں سمیت10ہلاک

متحدہ کاکارکن جمشیدکوارٹراورہمدردلیاری میں ہلاک،کارکنوں وہمدردوں کے قتل کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی

متحدہ کاکارکن جمشیدکوارٹراورہمدردلیاری میں ہلاک،کارکنوں وہمدردوں کے قتل کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی. فوٹو: فائل

لاہور:
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یونٹ انچارج اورہمدرد سمیت مزید8افرادہلاک اور7زخمی ہو گئے جبکہ خاتون سمیت2افراد کی لاشیں ملیں ۔

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین اوررابطہ کمیٹی نے کارکنوں اورہمدردوں کوقتل کرنے کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق جمشیدکوارٹرکے علاقے کلنٹن کوارٹرکے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی ڈبوکلب پرفائرنگ سے کلب کامالک45سالہ ندیم عباسی ہلاک ہوگیا،مقتول جمشیدروڈمکان نمبرMC/11 کارہائشی اور4بچوں کا باپ تھاجبکہ متحدہ قومی موومنٹ یونٹ 56کاسابق یونٹ انچارج اورموجودہ کارکن تھا۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کارکن ندیم عباسی کی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے جبکہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے صدر،وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ ،گورنراوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاہے کارکن ندیم عباسی کے قتل کافوری نوٹس لیاجائے ،ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے قتل میں ملوث عناصر کوگرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رواں ماہ کے دوران ایم کیوایم کے متعددذمے داران وکارکنان اور ہمدردوں کودہشتگردی کانشانہ بنایاجا چکاہے۔ لیاری ندی حسن اولیاولیج کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،مقتول کی شناخت22 سالہ آکاش کے نام سے کر لی گئی،مقتول گارڈن ویسٹ محمدی کالونی کارہائشی اور متحدہ قومی موومنٹ کا ہمدرد تھاجبکہ سی این جی رکشا کا مکینک تھا،مقتول کو نامعلوم ملزمان نے منگل کی صبح11بجے گھرکے قریب سے موٹر سائیکل سمیت اغواکر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔نیو کراچی سیکٹر5/D ڈی موڑکے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے اسلم قائمخانی ، 42سالہ حاجی ندیم اور12 فرقان ولد رفیق زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسلم قائخانی اور حاجی ندیم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی دکانیں اور دیگر کاروبار بند ہو گیا۔کلری کے علاقے احمدشاہ بخاری روڈبلوچ محلہ جونامسجدکے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے رکشے میں سوارڈرائیور32سالہ علی عباس نقوی کے سرپرگولی مارکرہلاک کردیااورفرارہوگئے۔مقتول گولیمارخاموش کالونی کا رہائشی تھا جبکہ اس کی6ماہ قبل شادی ہوئی تھی ، آبائی تعلق ضلع ہزارہ کالا ڈھاکہ سے تھا،مقتول کی جیب سے16ہزار روپے نقدی اورایک موبائل فون ملا جو پولیس نے اس کے والد کے سپرد کر دیے۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے11زیڈٹومنی بس کے پرانے اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے22سالہ ظہیرحسین ہلاک جبکہ22سالہ حشمت حسین زخمی ہوگیا،ہلاک و زخمی ہونے والے اورنگی ٹاؤن طوری بنگش کے رہائشی ہیں واقعے کے علاقے میں شدی کشیدگی پھیل گئی دکانیں اور دیگر کاروبار بندکرادیا گیا،نامعلوم افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کاسلسلہ شروع کیا گیا جو رات گئے تک جاری تھا۔مچھرکالونی محمدی کالونی سلطان ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے45سالہ سیفورخان اور اس کا بھائی40 سالہ قدرت اﷲ زخمی ہوگئے ۔


انہیں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں قدرت اﷲ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ایک ملزم ذاکر کو گرفتارکر لیا، پولیس کے مطابق مقتول قدرت اﷲ اور انور نامی شخص میں دشمنی تھی،گرفتار ملزم ذاکر انور کا ساتھی ہے۔سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ مکان نمبر362/2میں ایک بندگھرمیں واقع پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی پولیس نے لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ ڈی ایس پی قمر احمدنے بتایا کہ جس گھرسے لاش ملی ہے اس کے مالک نے پولیس کوبتایاکہ2محرم الحرام کوعلی حیدرنامی شخص (جوکوئٹہ کے علاقے ناصرآبادکارہائشی ہے)نے گھرکرائے پرحاصل کیاتھا،جس وقت گھرکرائے پرلیاتھااس وقت2مرداور ایک جواں سال خاتون اس گھرمیں رہائش پزیرتھے،علاقہ مکینوں نے بتایاکہ10محرم الحرام کے بعدسے اس گھر میں کوئی آتاجاتادکھائی نہیں دیا۔



تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے بتایاکہ خاتون کوذبح کیا گیا ہے۔ سائٹ A کے علاقے میٹروول میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے دودھ فروش 60 سالہ حاجی محمد اشرف زخمی ہو گیا،کھارادر کے علاقے ساؤتھ نیپئرروڈچائنا مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ عابد رضازخمی ہوگیا۔سہراب گوٹھ کے علاقے قیوم آبادسپر مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 26 سالہ ولی محمدخان محسودزخمی ہو گیا۔کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بروکس چورنگی کے قریب اینٹی کارلفٹنگ سیل کے ایس ایچ اوانسپکٹر اختر بنگش کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے نیوٹاؤن کے علاقے سے چھینی گئی کارکی اطلاع پرجیسے ہی چھاپہ مارا،کارمیں سوارملزمان نے پولیس پرفائرنگ کر دی اورکارچھوڑکرگلیوں میں فرارہوگئے،فائرنگ سے ایس ایچ او اے سی ایل سی انسپکٹر اختر بنگش زخمی ہوگئے۔بعدازاں پولیس نے کارکواپنے قبضے میں لے لی،اے سی ایل سی ذرائع کاکہناہے کہ پولیس نے جدیداسلحہ ہونے کے باوجودملزمان کا تعاقب کرنے سے گریز کیا جس کے باعث انھیں فرارہونے کاموقع ملا۔ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی سو کوارٹرز جمعہ گوٹھ گلشن ابراہیم میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ اقبال بنگالی ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا علاقے میں جرائم پیشہ عناصر سے جھگڑا چل رہا تھا۔ شاہ فیصل کالونی کے علاقے اے ون چوک پر واقع دکان پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ اویس زخمی ہوگیا مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 اردو چوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے سنی تحریک کے 3 کارکنوں تیمور قادری ، دانش قادری اور رفیق قادری کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دی۔ دریں اثنا ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 50 سالہ حاجی سیفور نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال میں دم توڑ دیا۔ مقتول کا چھوٹا بھائی قدرت اﷲ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا جو کہ مچھر کالونی میں واقع بابو ہوٹل کا مالک اور 6 بچوں کا باپ تھا ، مقتولین بھائیوں کا آبائی تعلق کوہاٹ سے بتایا جاتا ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story