انتخابات کیلیے وفاقی حکومت کے شیڈول پر عمل کرینگے ایاز سومرو
کالاباغ ڈیم پر تین صوبائی اسمبلیوں کی قرار دادیں آچکی ہیں مزید اتفاق رائے کی ضرورت نہیں، ایاز سومرو .
کالاباغ ڈیم پر تین صوبائی اسمبلیوں کی قرار دادیں آچکی ہیں مزید اتفاق رائے کی ضرورت نہیں، ایاز سومرو . فوٹو: فائل
صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک وقت پر انتخابات کے انعقاد کے لیے وفاقی حکومت کے شیڈول پر عمل کرینگے ۔
کالاباغ ڈیم پر تین صوبائی اسمبلیوں کی قرار دادیں آچکی ہیں مزید اتفاق رائے کی ضرورت نہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے بار کیلیے 10لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا، ایاز سومرو نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت مارچ کے تیسرے ہفتے میں جبکہ سندھ اسمبلی کی مدت 8اپریل کو مکمل ہوگی لیکن ہم ملک میں ایک وقت پر انتخابات کے لیے وفاقی حکومت کے شیڈول پر عمل کرینگے، انھوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے ، تین صوبے اس کے خلاف قراردادیں منظور کرچکے ہیں اس لیے بڑے بھائی پنجاب کو بھی اس کا خیال کرنا چاہیے تاہم کالاباغ ڈیم سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی نقول منگوائی ہیں اس کابھی جائزہ لیا جائیگا۔