پنجاب میں نئے صوبوں کیلیے عوام سے رائے لینے کافیصلہ

پارلیمانی کمیشن کی جانب سے بہاولپوراورجنوبی پنجاب کے عوام سے رائے مانگی جائیگی،ذرائع

اخبارات میں اشتہارات شائع کیے جائینگے،ای میل پرعوام کورائے دینے کیلیے10دن دیے جائینگے

پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کیلیے عوام سے رائے لینے کافیصلہ کیاگیاہے۔

اس مقصد کیلیے اخبارات میں اشتہاردیے جائیںگے۔نجی ٹی وی کے مطابق نئے صوبوںکے قیام کیلیے بنایا جانے والاپارلیمانی کمیشن پنجاب میں نئے صوبوں کیلیے عوام سے رائے لے گا۔




بہاولپورڈویژن اور جنوبی پنجاب کے عوام سے رائے مانگی جائے گی،جن میں عوام سے تجاویزاورریسرچ کے حوالے سے آرا ای میل کرنے کہا جائیگا۔ عوامی رائے کیلیے دس دن کاوقت دیاجائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story