پبلک سروس کمیشن خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی رفتار تیز کرے قائم علی شاہ
ترقیاتی اسکیمیں خصوصاًٹراما سینٹرزمنصوبے جلدمکمل کیے جائیں
کراچی:وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاکہ پبلک سروس کمیشن انتظامی محکموں میں خالی اسامیوں پرانٹرویزاورٹیسٹ کی رفتارتیزکرے،قانونی لوازمات مکمل کرکے افسران کے تقررمیں میرٹ کاخیال رکھاجائے۔
حکومت سندھ نے دیہی علاقوں کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلیے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں اوراس سلسلے میں نجی فلاحی اورغیرمنافع بخش تنظیموں سے بھی تعاون کیاجارہاہے، انھوں نے ارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتارتیز کرنے کے احکامات دیتے ان اسکیموں کوجلدازجلدمکمل کرنے کی ہدایت کی۔یہ بات انھوں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے پروگرام اورکارکردگی اوردیگر اجلاسوںکی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ سندھ کومختف پروجیکٹس پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری محمد صدیق میمن اوردیگر موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے غریب اورنادار لوگوں کی فلاح و بہبود کیلیے شروع کیے گئے منصوبے قابل تعریف ہیں۔
سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن کے چیف ایگزیکیوٹوافسر سونو خان نے اپنی آرگنائزیشن کی جانب سے جاری منصوبوں اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ارشاد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں کمیشن کی سال 2010اور 2011کی سالانہ رپورٹس پیش کیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ پبلک سروس کمیشن انتظامی محکموں کی جانب سے بھیجی جانے والی خالی اسامیوں کے انٹرویوزاورٹیسٹ کے انعقاد کی رفتارکومزید تیزکرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ تمام قانونی ضروریات اورلوازمات مکمل کیے جائیں جبکہ مطلوبہ افسران کے انتخاب کے سلسلے میں میرٹ کوہر قیمت پر برقرار رکھاجائے۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سندھ اورمحکمہ خزانہ سندھ کاایک اجلاس ہوا۔
جس میں صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموںکاتفصیلی جائزہ لیاگیااوررواں مالی سال کے بجٹ کے تحت اب تک اسکیموں پرجاری کردہ فنڈزاوراخراجات پرغورکیاگیا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایاکہ صوبائی حکومت قاسم آبادمیں بیگم نصرت بھٹو کے نام سے 100بستروں پر مشتمل جدیدسہولتوں سے آراستہ ایک اسپتال تعمیرکیاجائے گا،وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ حیدرآباد ،بدین اور دیگر اضلاع کے ٹراماسینٹرزکا کام جلدمکمل کیاجائے۔وزیراعلیٰ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیررچرڈاولسن نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔کراچی میں امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین، اسٹاف اسٹنٹ ٹوم نبلوک اورپولیٹیکل افسرمس کیس ٹوم بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے امریکی سفیرکاخیرمقدم کیا۔امریکی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات میں بہتری آئی ہے،جیکب آباد میں امریکی تعاون سے اسپتال کمپلیکس مکمل ہو چکاہے جبکہ جناح اسپتال کراچی میں صحت سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے،امریکی حکومت جیکب آبادمیںسیلاب متاثرہ لوگوں کی مزیدامدادکرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے امریکی سفیرکواجرک،سندھی ٹوپی اورکھیس کے تحائف پیش کیے۔