پنک بال سے ویسٹ انڈیز کی تباہی کے منصوبے بننے لگے
پاکستانی ٹیم ایشیاکے اولین نائٹ ٹیسٹ سے قبل آج پریکٹس سیشن میں صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کریگی
ایشیا کی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کا ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ فوٹو: فائل/اے ایف پی
پاکستان ڈے اینڈ نائٹ دبئی ٹیسٹ میں پنک بال سے ویسٹ انڈیزکی تباہی کے منصوبے بنانے لگا،ٹیم منگل کی شام 6سے 9بجے تک پریکٹس سیشن میں صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کرے گی،اس سے قبل کیریبیئن کھلاڑی بھی سہ پہر3سے 6بجے تک سرگرم رہیں گے، اگلے روز بھی دونوں ٹیموں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہے گا، ایشیا کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے میچ سے قبل میڈیا کے نمائندوں کو تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو دبئی میں شروع ہوگا،ایشیا کی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کا ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا، اتفاق سے پاکستان کا یہ 400واں ٹیسٹ بھی ہے، میزبان ٹیم نے اب تک محدود اوورز کی کرکٹ کے تمام میچز میں کیریبیئنز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں،ٹوئنٹی 20 سیریز میں سرفراز احمد اور ون ڈے میں اظہر علی کی قیادت میں گرین شرٹس نے کلین سوئپ کیا، اب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی باری ہے،ویسٹ انڈین ٹیم کو تینوں میچز میں زیر کرنے کی صورت میں عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان بھارت سے فاصلہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے،میزبان کرکٹرز نے گذشتہ روزآرام کیا،منگل کو شام 6سے 9بجے تک پریکٹس سیشن میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کرینگے۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور معاون اسٹاف کی موجودگی میں پنک بال سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کرتے ہوئے مہمانوں کا بُرا حال کرنے کیلیے پلان بھی وضع کیا جائے گا، اس سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹرز بھی سہ پہر 3سے 6بجے تک سرگرم رہیں گے،ایک ایک مہمان اور میزبان کھلاڑی کو پریس کانفرنس کیلیے بھی بلایا جائے گا، بدھ کو بھی دونوں ٹیموں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہے گا، کپتان مصباح الحق اور جیسن ہولڈر میڈیا سے بات کرینگے، اگلے دن طویل فارمیٹ کی جنگ چھڑ جائے گی،گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے میں تاریخی میچ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ دریں اثنا پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہاکہ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے خاصا پُرجوش ہوں،خوشی کی بات ہے کہ تاریخی موقعے کا حصہ بننے جا رہا ہوں،400 ویں میچ میں شامل ہونا بھی اعزاز کی بات ہے۔
زندگی میں پنک بال سے پہلے کبھی نہیں کھیلا،بہتر کارکردگی دکھانے کیلیے ایک ہفتے سے مسلسل پریکٹس کررہا ہوں، تجربہ اچھا رہا، ریڈ کی بانسبت پنک بال سے زیادہ باؤنس مل رہا ہے،اسے پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی تیار کررہا ہوں، انھوں نے کہا کہ پہلا تجربہ خوشگوار بنانے کیلیے کوچز اور کپتان سے مشاورت بھی کررہا ہوں، شروع میں محسوس ہورہا تھا کہ پنک بال سے مطابقت پیدا کرنا مشکل ہوگا لیکن اب خاصا مطمئن ہوں، فیلڈر، بیٹسمین اور بولرز بھی پنک بال سے ہم آہنگ ہونے کیلیے محنت کررہے ہیں۔ایک سوال پر لیگ اسپنر نے کہا کہ ٹوئنٹی 20اور ون ڈے میں مسلسل فتوحات کا مطلب یہ نہیں کہ کیریبیئنز ٹیسٹ میں بھی آسانی سے ہتھیار ڈال دیںگے۔
کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جا سکتا، مثبت نتائج کیلیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔ ادھر آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلرڈائس نے دبئی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد کو مستقبل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے،دبئی اسپورٹس سٹی کے پارٹنر عبدالرحمان فلک ناز نے کہاکہ دن اور رات کی روشنی دونوں میں کھیلنے کے لیے موزوں سہولیات کی فراہمی ہمارے لیے قابل فخر ہے،پی سی بی کے جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ نے کہاکہ 400ویں میچ کا سنگ میل ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں عبور کرنا اس موقع کو مزید یادگار بنادے گا۔ یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ21اکتوبر کو ابوظبی اور تیسرا 30تاریخ کو شارجہ میں شروع ہوگا۔