صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع کردیےشرجیل میمن

منصوبوں کیلیے8.5بلین روپے مختص اور9اضلاع میں225فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جاچکے

پینے کے صاف پانی تک رسائی ہرشہری کابنیادی حق ہے،پیرمظہرالحق،سیمینار سے خطاب فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ عوام کوپینے کاصاف پانی مہیاکرنے کے لیے اس سال8.5بلین روپے مختص کیے ہیں اوراس رقم کو استعمال کرتے ہوئے صوبے بھرمیں پینے کے پانی کے مراکز، ریورس آسموسس پلانٹ،پانی کوصاف کرنے کے پلانٹس اوردیگرمنصوبے شروع کیے ہیں۔

ہیومن رائٹس گروپ آف پاکستان کی جانب سے''پانی ایک سماجی ذمے داری'' کے عنوان کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمیارسے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ صوبے کے9اضلاع میں225فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جاچکے ہیں اورموجودہ جمہوری حکومت عوام کومزیدبنیادی سہولیات مہیاکرنے کیلیے کوشاں ہے۔سینئرصوبائی وزیرتعلیمپیرمظہرنے کہاہے کہ پینے کے صاف پانی سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں اسباق کونصاب کاحصہ بنایاجائے،پینے کے صاف پانی تک رسائی ہرشہری کابنیادی حق ہے۔




غیرمحفوظ پانی سے صحت کوشدیدخطرات لاحق ہوتے ہیں،پیپلزپارٹی نے اپنے وعدے کے مطابق دوردرازعلاقوں میں عوام کوان کی دہلیزپرپینے کاصاف پانی مہیاکرنے کیلیے ریورس آسموسس نصب کیے ہیں۔ہیومن رائٹس گروپ آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرشیرعلی رضوی،وزیراعلیٰ سندھ کی کوآرڈینیٹربرائے انسانی حقوق نادیہ گبول اور دنیا بھرسے آئے ہوئے ماہرین نے بھی سیمینارسے خطاب کیا ۔

Recommended Stories

Load Next Story