تنخواہوں کی عدم ادائیگی کل سوک سینٹر کا گھیرائو کیا جائیگا

اگلے مرحلے میں شارع فیصل اور اس کے بعد چیف منسٹر ہائوس پر دھرنا دیا جائیگا

فوری طور پر اسپیشل گرانٹ اور پراپرٹی ٹیکس کا شیئرز ادا نہ کیا گیا تو پھر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا. فوٹو: فائل

سجن یونین (سی بی اے ) کے ایم سی اور کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے ڈی اے کے قائدین سید ذوالفقار شاہ ، عبدالمتین ،اشفاق چشتی ،،سردار محمد یونس ،اجون خان،محمد نذیر،محمد روشن،شکیل احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ کے ایم سی انتظامیہ وعدوں کی پاسداری نہیں کررہی ہے۔


یہی وجہ ہے کہ وعدے کے باوجود آج تک گریڈ ایک تا پانچ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوک سینٹر میں ہونے والے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کل بروزجمعرات 12بجے دوپہر سوک سینٹر کا گھیرائو کیا جائیگا اور تمام فلورز پرکام بند کردیا جائیگا اور سوک سینٹر کے سبزہ دار پر احتجاجی اجتماع ہوگا،اسکے بعد یونیورسٹی روڈ پر دھرنا دیا جائیگا۔

سید ذوالفقارشاہ اور عبدالمتین وحید نے حکومت سندہ کے ارباب اختیار کو خبردار کیا ہے کہ کے ایم سی اور کے ڈی اے کے ملازمین کی خاموشی کو انکی کمزوری نہ سمجھا جائے اگر فوری طور پر اسپیشل گرانٹ اور پراپرٹی ٹیکس کا شیئرز ادا نہ کیا گیا تو پھر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا اور اگلے مرحلے میں شارع فیصل اور اس کے بعد چیف منسٹر ہائوس پر دھرنا دیا جائیگا،بدھ کو سوک سینٹر میں کے ڈی اے مزدور یونین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پراحتجاج کیا۔
Load Next Story