عامر خان نے کترینہ کے لیے ’’دھوم 3‘‘کی شوٹنگ موخر کرا دی
شوٹنگ ایک ہفتے کے لیے موخر کروانے پر کترینہ کیف عامر خان کی بے حد مشکور ہیں.
عامر خان اور کترینہ کیف دھوم 3 میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فوٹو : فائل
بالی وڈ اسٹار عامر خان جو اپنے دوستوں کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کے بارے میں مشہور ہیں نے فلم ''دھوم 3''کے پروڈیوسر سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول اس طرح سے ترتیب دیں کہ ان کی ہیروئن کرسمس کا تہوار اپنے خاندان کے ساتھ منا سکیں ۔
انھوں نے کہا کہ انسان کا دل اس کے گھر میں ہوتا ہے اور اس مقدس موقع پر ہر فرد خاندان کے ساتھ خوشیاں منانا چاہتا ہے وہ چاہتے ہیں کہ کترینہ کیف بھی اس موقع پر اپنے گھر والوں کے ساتھ ہوں اور مذہبی رسومات میں بھر پور حصہ لیں عامر خان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے فلمساز نے شوٹنگ ایک ہفتے کے لیے موخر کردی ہے کترینہ کیف اس سلسلے میں عامر خان کی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ان کے دل کی اواز سنتے ہوئے انھیں یہ موقع فراہم کیا کہ اپنے خاندان کے ساتھ لندن میں کرسمس منا سکیں اس سے قبل پروگرام تھا کہ شوٹنگ سال کے اخری ہفتے تک جاری رکھی جائے ۔