قتل کا جرم ثابت ہونے پر2ملزمان کو10برس قید کی سزا

عدالت کا مدعی کے بیان پر شوہر کے قتل کا مقدمہ اہلیہ کیخلاف درج کرنے کا حکم

ملزمان نے 20 اگست 2008 کو مقتول سلطان گل کو معمولی تنازع پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا. فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی زاہدہ سکندر نے قتل کے الزام میں ملوث ملزمان غلام حسین اور محمد پرویز کو جرم ثابت ہونے پر10برس قید کی سزا سنائی ہے۔

ملزم غلام حسین 11اکتوبر 2008 سے جیل میں تھا جبکہ ملزم محمد پرویز ضمانت پر تھا فاضل عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 20 اگست 2008 کو مقتول سلطان گل کو معمولی تنازع پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمہ درج تھا




دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شگفتہ صدیقی نے محمد انور خان کی درخواست پر تھانہ صدر کو بیان کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے استغاثہ کے مطابق درخواست گزار کے وکیل ظفرعالم نے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 22/Aکے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کہ اسکے موکل اپنی بہو مسماۃ ذکیہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھے20 جولائی کو اسکے بیٹے کی اچانک موت ہوگئی تھی اسکے بعد اسکی بہو نے گھر جانے کا بہانہ کیا اور اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ واپس آکر گھر پر قبضہ کرکے اسے گھر سے بے دخل کردیا تھا درخواست میں بیٹے کے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے قبرکشائی اور پوسٹ ماٹم کی استدعا کی تھی۔
Load Next Story