واٹربورڈ نے لانڈھی انڈسٹریل ایریاکی 23صنعتوں کے پانی کے کنکشن منقطع کردیے
واٹر بورڈ لانڈھی کے انڈسٹریل زون جس کی وسعت نیشنل ہائے وے تک ہے کو بلا تعطل پانی فراہم کر رہا ہے
کنکشن منقطع کرنے سے قبل واٹر بورڈ نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نا دہند گان کو حتمی نوٹس بھی جاری کیے تھے. فوٹو: رائٹرز/فائل
کرچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے 13کروڑ سے زائدکے واجبات کی عدم ادائیگی پر لانڈھی انڈ سٹریل ایریاکی 23 نادہندہ صنعتوں کے واٹر کنکشن منقطع کر دیے ہیں۔
مذکورہ فیصلے سے صنعت کاروں کی نمائندہ تنظیم لاٹی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، کنکشن منقطع کرنے سے قبل واٹر بورڈ نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نا دہند گان کو حتمی نوٹس بھی جاری کیے تھے، کرچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید کی ہدایت پر شعبہ ریونیو اور انجینئرنگ کی مشترکہ ٹیمیں نا دہند گان کے خلاف آپریشن میں مصروف عمل ہیں اس مہم کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں۔
واٹر بورڈ لانڈھی کے انڈسٹریل زون جس کی وسعت نیشنل ہائے وے تک ہے کو بلا تعطل پانی فراہم کر رہا ہے جبکہ یہاں سے خارج ہونے والے سیوریج کی نکاسی کا فریضہ بھی واٹر بورڈ ہی انجام دیتاہے، مذکورہ انڈسٹریل زون سے ریکوری کی صورتحال تسلی بخش نہیں تھی اس ضمن میں نا دہند گان سے تعاون کی با رہا اپیلیں کی جاتی رہیں مگر نتیجہ بے سود رہا۔