بھارتی صنعتی پیداوار میں اکتوبر کے دوران حیرت انگیز 82 فیصد اضافہ

ستمبر میں انڈسٹریل سیکٹر0.7 فیصدسکڑا تھا، بحالی جاری، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ماہرین

پستی کا وقت گزر گیا، اب صنعتی پیداوار بتدریج بحال ہو رہی ہے، اقتصادی ماہرین فوٹو: فائل

بھارت کی صنعتی پیداوار میں اکتوبر کے دوران حیران کن طور پر 8.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ شرح گزشتہ16 ماہ کی تیز ترین رفتار ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر میں بھارتی صنعتی پیداوار میں 0.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ماہرین نے بھی اکتوبر میں زیادہ سے زیادہ 5 فیصد گروتھ کی توقع ظاہر کی تھی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پیداواری شعبے نے 9.6 فیصد کی شرح سے ترقی کی جبکہ فیکٹری ودیگر آلات پر مشتمل کیپٹل گڈز کے شعبے نے 7.5 فیصد گروتھ دکھائی۔




بھارتی اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پستی کا وقت گزر گیا، اب صنعتی پیداوار بتدریج بحال ہو رہی ہے، مذہبی تہواروں کے سیزن سے بھی سپورٹ ملی کیونکہ اس موقع پر خریداری مبارک تصور کی جاتی ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے مگر اونچ نیچ آسکتی ہے۔ بھارتی وزیز خزانہ نے صنعتی پیداوار کے اعدادوشمار کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہاکہ مزید اقتصادی اصلاحات متعارف کرائی جائیںگی۔
Load Next Story