بھارتی سورمائوں کیلیے انگلش یلغار سے بچنا محال
چوتھا ٹیسٹ آج شروع ہوگا، مہمان ٹیم27 برس بعد بھارت میں سیریز فتح کیلیے بے چین
انگلینڈ کو 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ فوٹو : فائل
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ جمعرات سے ناگپور میں شروع ہورہا ہے۔
بھارتی سورمائوں کو انگلش یلغار سے بچنا محال دکھائی دینے لگا، کھلاڑیوں کیلیے ہمت برقرار رکھنا ہی مشکل ہوگیا، نمبر 6 پر اجنکیا راہنے کا ڈیبیو متوقع ہے، مہمان ٹیم 27 برس بعد سرزمین ہندوستان پر اپنا پرچم لہرانے کو بے چین ہے، میچ ڈرا کرنے سے بھی سیریز الیسٹرکک الیون کے نام ہوجائے گی، کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے اسٹیون فن کی جگہ ٹم بریسنن کو میدان میں اتارا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، اس لیے اگر وہ چوتھے اور آخری ٹیسٹ کو ڈرا کرنے میں بھی کامیاب رہی تو 1984-85 کے بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی،پلیئرز کے حوصلے بلند اور وہ میزبان سائیڈ پر فیصلہ کن وار کرنے کیلیے تیار ہیں، بدھ کے صبح انگلش کیمپ میں تھوڑی بے چینی اس وقت پیدا ہوئی جب اسٹیون فن کمر میں تکلیف کے باعث ٹریننگ کرنے کے بھی قابل نہیں رہے۔
اسٹورٹ براڈ پہلے ہی ایڑی کی تکلیف سے دوچار ہوچکے، اس لیے اب ٹم بریسنن کو میدان میں اتارے جانے کا امکان روشن البتہ گراہم اونین کا بھی آپشن موجود ہے، اسی طرح اب تک ناکام ثابت ہونے والے سمت پٹیل کی جگہ جونی بیئراسٹوکو مل سکتی ہے۔ کپتان الیسٹر کک نے کہاکہ ہر کوئی یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ یہ میچ ہمارے لیے کتنا اہم ہوگا، ہم اپنے گذشتہ دو میچز کی طرح اس بار بھی اپنی پوری توجہ گیم پلان پر ہی مرکوز رکھیں گے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے پاس رسوائی سے بچنے کا واحد راستہ ناگپور میں ہر حال میں فتح حاصل کرنا ہے، یوراج سنگھ، ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ کو پہلے ہی ڈراپ کیے جانے کے بعد نمبر 6 پوزیشن اجنکیا راہنے جبکہ بولنگ میں پیوش چائولہ کو آزمایا جائے گا، رویندراجڈیجا کی آل رائونڈر صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے راہنا کی جگہ انھیں کھلانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ وکٹ سفید اور خشک ہے، دو دونوں سے اس پر پانی کا چھڑکائو نہیں کیا گیا اس لیے اسپن بولرز کو یہاں پر خاص طور پر مدد ملے گی۔ کپتان دھونی نے کہا کہ مشکل وقت سے گزرنے کے باوجود ہم کرکٹ سے اچھی طرح لطف اندوز ہورہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول کافی خوشگوار ہے۔