کپتانی تنازع کیوی بورڈ نے ٹیلر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
سابق قائد نے چیئرمین کی معذرت قبول کرلی، دوبارہ ٹیم کا حصہ بننے میں دلچسپی
معافی کے باوجود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کپتانی کا فریضہ برینڈن میک کولم ہی سرانجام دیں گے، کرس مولر فوٹو : اے ایف پی / فائل
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کپتانی تنازع پر روس ٹیلر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔
سابق قائدکے سخت ردعمل نے چیئرمین کرس مولر معافی مانگنے پر مجبور کردیا، ٹویٹر پر ٹیلر نے بھی معذرت قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دوبارہ ٹیم کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دورئہ سری لنکا کے بعد کیوی ٹیم کی وطن واپسی سے شروع ہونے والا کپتانی تنازع بدستور جاری ہے، معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی خاطر نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین کرس مولر نے عوامی سطح پر معافی مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اس معاملے کا بغور جائزہ لیا جس کے بعد ہم معاملے کو مناسب انداز میں نہ نمٹائے جانے پر روس ٹیلر اور ان کی فیملی سے معذرت کرتے ہیں۔
سابق کرکٹرز اور ماہرین کی جانب سے کوچ مائیک ہیسن کو برخواست کرنے کے مطالبہ پر مولر نے کہا کہ اس معاملے میں کسی کا کوئی قصور نہیں، یہ درست ہے کہ اس سے بہتر انداز میں نمٹایا جاسکتا تھا، ہم اس غلطی سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔
انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ معافی کے باوجود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کپتانی کا فریضہ برینڈن میک کولم ہی سرانجام دیں گے۔ روس ٹیلر نے بورڈ کی معافی کا فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ میں اس معذرت کی قدر کرتا اور اب تمام باتیںپس پشت ڈال کر جلد ٹیم کا دوبارہ حصہ بننے کا خواہاں ہوں۔
ادھر سابق کوچ مارک گریٹ بیچ نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے چیئرمین ہر معاملے میں شریک ہونے کی کوشش کررہے ہیں جس سے بگاڑ پیدا ہوا، انھیں اس عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے۔