انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پرٹکٹ دیے جائینگےمنظوروسان
موجودہ حکومت کا مشن اداروں سے کرپشن کے خاتمے کو ممکن بنانا ہے، عبدالحق بھرٹ.
موجودہ حکومت کا مشن اداروں سے کرپشن کے خاتمے کو ممکن بنانا ہے، عبدالحق بھرٹ. فوٹو: فائل
سندھ کے وزیر جیل خانہ جات اور معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی سب سے مقبول جماعت ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔
پارٹی قیادت کی جانب سے تمام اراکین کو عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینے کی ہدایات کی گئی ہیں، اور واضح کیا گیا ہے کہ کارکردگی اور عوام سے ملنے والے فیڈ بیک کی بنیاد پر ہی آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ دیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ صدرآصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر تمام اراکین عوامی مسائل کے حل کیلیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے اینٹی کرپشن عبدالحق بھرٹ نے کہا ہے کہ موجودہ عوامی حکومت کا مشن اداروں سے کرپشن کے خاتمے کو ممکن بنانا ہے جس کیلیے ہم نے کافی عملی اقدامات اٹھائے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہر ادارے میں اچھے اور برے افراد ہوتے ہیںحکومت کی کوشش ہے کہ کرپشن پر مکمل قابو پاسکیں، انھوں نے کہا کہ ہم نے کرپشن میں ملوث بیشتر افراد کو پکڑا بھی ہے، ہمارے مخالفین کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ کرپشن ہی نظر آتی ہے۔