قصبہ کالونی بھتہ خوری میں ملوث گروہ کے7ملزمان گرفتار

گولی پرتاجرکا نام لکھ کربھتہ طلب کیا،پولیس نےدیگرکارروائیوں میں37 ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری نقدی اوراسلحہ برآمدکرلیا۔

گولی پرتاجرکا نام لکھ کربھتہ طلب کیا،پولیس نےدیگرکارروائیوں میں37 ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری نقدی اوراسلحہ برآمدکرلیا۔ فوٹو: فائل

BANGALORE:
پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث گروہ کے7ملزمان سمیت 44 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بھتہ خوروں نے گولی پر تاجر کا نام لکھ کر بھتہ طلب کیا تھا، تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے قصبہ کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث گروہ کے7ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نعیم اللہ ، عبداللہ ، جمیل عرف ریاست ، ندیم ، مشتاق ، ولی خان اور منیر احمد شامل ہیں ، انھوں نے بتایاکہ بھتہ خوروں کے قبضے سے بھتے کی پرچیاں ، چرس ،3 ہائی روف ،6 لاکھ 30ہزار نقد رقم اور منشیات برآمد کر لی ہے ، ایس آئی یو یونٹ پولیس نے بتایا کہ بھتہ خوروں نے کاغذ مارکیٹ کے اظہر نامی تاجر کو گولی پر نام لکھ کر 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی تھیں ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ایک اور کاروائی میںحب ریور روڈ سے اشتہاری ملز م دودو خان ولد فقیر محمد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔




ملزم ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دوران پیشی مکلی کی عدالت سے فرار ہو گیا تھا ، بلدیہ ٹائون پولیس نے عمران ،ارشد اور مہتاب کو گرفتار کر کے3 ٹی ٹی پستول ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی، ڈویژنل ایس پی شاہ جہاں خان کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کے ساتھ ساتھ قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے27 ملزمان کوگرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان میں 11مفرور ملزمان بھی شامل ہیں،ایسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4ٹی ٹی پستول،2 ریوالر4 موبائل فون ، ٹی وی اور 4 ڈی وی ڈی برآمد کر لیے، پیر آباد پولیس نے خالد اور عادل کن کٹا کو گرفتار کر کے منشیات اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ، ٹیپو سلطان پولیس نے چنیسر گوٹھ ریلوے پھاٹک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے حسن خان ولد زبیتا خان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے بسوں میں لگے ناقص سی این جی سلنڈر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3بسوں کو تحویل میں لے کر 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
Load Next Story