واپسی میں چند ماہ رہ گئے مقدمات کا سامنا کرونگا مشرف
ہم خیال لوگوں سے اتحاد ہو سکتاہے،عوامی مینڈیٹ چاہتاہوں ،انٹرویو
طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،عوام نے موقع دیا توملک کو اورآگے لیکرجائوں گا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
لاہور:
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدرپرویزمشرف نے کہا ہے کہ میری وطن واپسی میں چند ماہ رہ گئے ہیں،تیاری کے ساتھ آؤں گا اور مقدموں کا سامنا کروں گا۔
انھوں نے بدھ کوٹی وی انٹرویو میں کہا کہ خود حکومت میں نہیں آیا تھا بلکہ سیاسی لوگ مجھے لائے تھے،انتخابات میںپارٹی سرگرمیوں کی خود نگرانی کروں گا۔ عوامی مینڈیٹ چاہتاہوں،طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،انھوں نے موقع دیا تو ملک کو اورآگے لیکرجائوں گا۔
اپنے دور میں دہشت گردی کوروکا، ترقیاتی کام زیادہ ہوئے تب کراچی اوربلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، پاکستان کا جھنڈا نہیں جلایا جاتاتھا۔ انھوں نے کہا کہ سیاست میں دروازے کھلے رکھناچاہئیں،ہم خیال لوگوں سے اتحاد ہوسکتاہے، فوج کی عزت کرتاہوں،میری رگوں میں فوجی خون ہے۔