شانتی نگر میں پولیس کا سرچ آپریشن ٹارچر سیل دریافت
ملزمان فرار، 7افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
شانتی نگر میں سرچ آپریشن کے لیے پولیس اہلکار علاقے میں داخل ہورہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)
ڈالمیا شانتی نگر میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی پر پولیس نے سرچ آپریشن کرکے ٹارچر سیل دریافت کرلیا جبکہ ملزمان تنگ گلیوں سے فرار ہوگئے، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران7افراد کو حراست میں لے لیا،
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او عزیز بھٹی ڈی ایس پی پرویز اقبال بھٹی نے ڈالمیا شانتی نگر میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر8تھانوں کی پولیس کے ہمراہ شانتی نگر کلا کوٹی پاڑہ، جھنڈو پاڑہ، کریم بخش پاڑہ اور دل بخش پاڑہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران7افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،
پولیس نے کلا کوٹی پاڑہ میں ایک گھر میں قائم ٹارچر سیل دریافت کرلیا، ٹارچر سیل سے پولیس کو ایک خون آلود بنیان اور خون آلود رسی بھی ملی، ذرائع کے مطابق ٹارچر سیل میں2مزید مغوی موجود تھے جنھیں پولیس کے آپریشن سے قبل ملزمان کسی اور مقام پر لے گئے۔