صوبہ ہزارہ کیلیے ریفرنڈم کرائیںسردار یوسف کا کمیشن کو خط

2010میں ہزارہ کے عوام نے الگ صوبے کے لیے پر امن جدوجہد کا آغاز کیا

2010میں ہزارہ کے عوام نے الگ صوبے کے لیے پر امن جدوجہد کا آغاز کیا ، فوٹو : فائل

چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردارمحمد یوسف نے وفاقی حکومت کی طرف سے بنائے گئے کمیشن برائے نئے صوبہ جات کے چیئرمین فرحت اللہ بابرکوخط لکھاہے جس میں کہاہے کہ کمیشن میں صوبہ ہزارہ کے قیام کے بارے میں غور وخوص کیاجائے اور اگرضرورت پڑے تو ہزارہ میں عوامی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم بھی کرایا جائے۔

خط میں لکھاہے کہ2010میں ہزارہ کے عوام نے الگ صوبے کے لیے پرامن جدوجہد کا آغاز کیا، اگرچہ یہ تحریک گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری تھی لیکن اس مرتبہ زیادہ جوش پایا گیا اور ایک کروڑ عوام نے اختلافات کوپس پشت ڈال کرتحریک میں حصہ لیا۔




اس جدوجہد میں کئی قیمتی جانیںبھی چلی گئیں لیکن اس کانتیجہ یہ نکلاکہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی نئے صوبوں کی آوازیں بلند ہوئیں۔ سردار یوسف نے خط میں فرحت اللہ بابر سے مطالبہ کیا کہآپ نئے صوبوں کے کمیشن کے چیئرمین ہیں توجہاں سے نئے صوبوں کی آوازبلندہوئی اس کو کیوں نظر انداز کیا گیا ہے۔
Load Next Story