بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے کراچی بار کی لائبریری کیلیے 5لاکھ کا عطیہ دینے کا اعلان

بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے کراچی بار کی لائبریری کیلیے 5لاکھ کا عطیہ دینے کا اعلان

بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے کراچی بار کی لائبریری کیلیے 5لاکھ کا عطیہ دینے کا اعلان , فائل فوٹو

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ وکلا برادری نے ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیا ہے اور مختلف تحریکوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں وکلا کا اہم کردار رہا ہے، یہ بات انھوں نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،


اس موقع پر جنرل سیکریٹری کراچی بار ایسوسی ایشن خالد ممتاز، کراچی بار کے عہدیداران اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، انھوں نے کہا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن وکلا برادری کا ایک اہم ادارہ ہے اور وکلا کی پہچان ہے اس لیے کراچی بار کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے لائبریری میں کتابوں کی خریداری کے لیے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔
Load Next Story