موٹر وے پولیس ساؤتھ نے مسروقہ ٹریلر سپر ہائی وے سے پکڑ لیا

موٹر وے پولیس ساؤتھ نے مسروقہ ٹریلر سپر ہائی وے سے پکڑ لیا، فوٹو فائل
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ساؤتھ نے ناردرن بائی پاس سے چھینا ہوا50 لاکھ روپے کے سامان بھرا ٹرک سپر ہائی وے سے پکڑ لیا، ٹرک میں سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ساؤتھ بیٹ35کو موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن130کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ ملزمان ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریلر نمبر E-9982چھین کر ہائی وے کی طرف جا رہے ہیں
جس پر موٹر وے پولیس ساؤتھ بیٹ35 کی پٹرولنگ وہیکل نے ہائی وے کی نگرانی شروع کردی جیسے ہی انھیں مطلوبہ ٹریلر نظر آیا انھوں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر کمپیوٹر کانٹے پر موجود پی او محمود الحسن کو اطلاع دی جنھوں نے مذکورہ ٹریلر کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان ٹریلر سائیڈ میںکھڑا کرکے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر کچے میں فرار ہوگئے۔