ڈالمین مال میں سمٹ بینک کی نئی برانچ کاافتتاح

برانچ صبح 9 تا شب11 بجے تک خدمات فراہم کرے گی، تعطیلات میں بھی کھلے گی، حسین لوائی

کراچی: ڈالمین مال کلفٹن کے سی ای او ندیم ریاض اور سمٹ بینک کے صدر حسین لوائی ڈالمین مال میں نئی برانچ کا افتتاح کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

سمٹ بینک کے صدر وچیف ایگزیکٹو آفیسر حسین لوائی نے کہا ہے کہ سمٹ بینک نے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ ایک قدم آگے رکھنے کی کوشش کی ہے اور ڈولمین مال کلفٹن میں 15 گھنٹے کے مسلسل بینکاری خدمات فراہم کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو ملک کے سب سے بڑے شاپنگ سینٹر ڈالمین مال میں سمٹ بینک کی نئی برانچ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ حسین لوائی نے بتایا کہ سمٹ بینک نے اپنی سروسز کو بہتر بناتے ہوئے ڈالمین مال کے تمام کاروباری اوقات میں بینکاری خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، ڈالمین مال کلفٹن برانچ ہفتے کے 7 دن صبح 9 سے شب11 بجے تک صارفین کو بینکاری خدمات فراہم کرتی رہے گی اور یہ برانچ عام تعطیلات میں بھی کھلے گی۔




انہوں نے کہا کہ اس نئی برانچ کی افتتاح کی بدولت سمٹ بینک کی ریئل ٹائم آن لائن برانچوں کی تعداد 182 ہوگئی ہے، سمٹ بینک نے مختصرسی مدت میں اپنے نیٹ ورک کو ملک بھر میں پھیلادیا ہے اور بہترین کارکردگی کے لیے ایک مربوط تجارتی ڈھانچہ تشکیل دیا ہے، سمٹ بینک کی تمام شاخیں ریئل ٹائم آن لائن ہیں جس کی وجہ سے صارفین ملک بھر میں موجود کسی بھی برانچ یا اے ٹی ایم سے رقوم وصول یا جمع کراسکتے ہیں۔
Load Next Story