ودیا بالن آج پیا گھر سدھار جائیں گی

ودیا تامل ہونے کے ناطے سے چاہتی ہیں کہ انکی شادی تامل رسم رواج کے مطابق انجام پائے۔

شادی کی مرکزی تقریب چھمبور شہر کے مندر میں ہوگی۔ ۔فوٹو : فائل

فلم'' ڈرٹی پکچرز'' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی شادی آج 14 دسمبر کو تامل اورپنجابی رسم رواج کے مطابق انجام پائے گی۔

ودیا تامل ہونے کے ناطے سے چاہتی ہیں کہ انکی شادی تامل رسم رواج کے مطابق انجام پائے جب کہ دوسری طرف ان کے ہونے والے شوہر سدھارتھ رائے کپور پنجابی ہونے کے باعث چاہتے ہیں کہ یہ شادی تامل کے ساتھ ساتھ پنجابی رسم و رواج کے مطابق ہو۔ودیا بالن کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ شادی کی مرکزی تقریب آج چھمبور شہر کے مندر میں ہوگی۔




جب کہ بعد ولیمے کی پروقارتقریبات میں بالی وڈ کے تمام بڑے ستاروں کو مدعو کیا جائے گا۔
Load Next Story