ماڈلنگ اداکاری اور گلوکاری کا تجربہ اچھارہا فضاء علی

فیصلہ بہت پہلے ہی کرلیا تھا کہ مجھے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں قسمت آزمائی کرنی ہے۔

ماڈلنگ، اداکاری، گلوکاری، میزبانی اورکاروبار کرنے کے تجربے بہت منفرد تھے، فضا علی۔ فوٹو : فائل

اداکارہ فضاء علی نے کہا ہے کہ بہت کم عرصہ کے دوران ماڈلنگ، اداکاری، میزبانی اورگلوکاری جیسے مشکل شعبوں میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا اوران سے ملنے والی پذیرائی سے بہت خوش ہوں۔


ان خیالات کااظہار فضاء علی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے فنی سفر ماڈلنگ سے شروع کیاتھا لیکن میں نے یہ فیصلہ بہت پہلے ہی کرلیا تھا کہ مجھے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں قسمت آزمائی کرنی ہے۔ اس کے لیے مناسب وقت کاانتظار کیا۔ جونہی مجھے لگا کہ یہ دوسرے شعبے میں آنے کا درست وقت ہے تومیں نے اس میں آکر معیاری کام کیا اوروہی میری پہچان بنا۔ ماڈلنگ، اداکاری، گلوکاری، میزبانی اورکاروبار کرنے کے تجربے بہت منفرد تھے لیکن میں نے انتہائی محنت اورلگن کے ساتھ اپنے کام پرتوجہ دی اوراس کے بہترین نتائج سب کے سامنے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ، میں اوربھی بہت سے کام کرتی دکھائی دوں گی مگران کے بارے تفصیلات سے فی الحال آگاہ نہیں کرسکتی۔ بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ جب وہ پراجیکٹس لوگوں کے سامنے آئیں گے تووہ ان کے لیے سرپرائز ہوگا مگر وہ اس کو بے پناہ پسند کریں گے۔
Load Next Story