بس نے بچے کو کچل دیا کرنٹ لگنے سے3افراد ہلاک
حادثے کی ذمے دار منی بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا.
قائد آباد کے علاقے لانڈھی اسٹار گراؤنڈ کے قریب روٹ نمبر D/7 کی منی بس کی ٹکر سے8 سالہ شاہ زیب ولد محمد سعید ہلاک ہو گیا. فوٹو: فائل
KARACHI:
لانڈھی میں تیز رفتار بس نے 8سالہ بچے کو کچل ڈالا جبکہ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی اسٹار گراؤنڈ کے قریب روٹ نمبر D/7 کی منی بس کی ٹکر سے8 سالہ شاہ زیب ولد محمد سعید ہلاک ہو گیا ، متوفی لانڈھی شیر پائو کالونی کا رہائشی تھا ، حادثے کی ذمے دار منی بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا،کلاکوٹ کے علاقے لیاری زونل آفس کے قریب 40 سالہ لال محمد نامی شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
متوفی کی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے ، منگھو پیر قبرستان کے قریب 35 سالہ شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا متوفی کی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے، نپیر تھانے کی حدود پرانا حاجی کیمپ سریا گلی کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔