بل ادائیگی کی یقین دہانی واٹر بورڈ کے انتظامی دفاتر کی بجلی بحال

واٹر بورڈ کے ذمے 20 ارب کے واجبات ،ماہانہ 10کروڑ ادا کرنیکی یقین دہانی کرادی گئی

کراچی واٹر بورڈ کے ذمے کے ای ایس سی کے20 ارب روپے کے واجبات ہیں. فوٹو : فائل

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے بجلی کے بل کی مد میں کے ای ایس سی کو ماہانہ 10 کروڑ روپے ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد ایک سال بعد واٹر بورڈ کے انتظامی دفاتر کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کے ذمے کے ای ایس سی کے20 ارب روپے کے واجبات ہیں جبکہ وہ تقریباً 50کروڑ کے اپنے ماہانہ بجلی کے بلوں کا بھی کوئی قابلِ ذکر حصہ ادا نہیں کررہا ہے۔




تاہم عدم ادائیگی کی وجہ سے پچھلے سال واٹر بورڈ کے انتظامی دفاتر کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی تھی، واٹر بورڈ کی انتظامیہ نے بورڈ کے بجلی کے موجودہ بلوں میں سے کے ای ایس سی کو ہر ماہ کم از کم دس کروڑ روپے ادا کرنے اور دیگر واجب الادا بقایا جات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Load Next Story