تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے ایم سی اورکے ڈی اے ملازمین کااحتجاج
احتجاج کے دوران افسران دفاتر سے غائب، مزدور رہنمائوں کا احتجاجی اجتماع سے خطاب
احتجاج کے دوران افسران دفاتر سے غائب، مزدور رہنمائوں کا احتجاجی اجتماع سے خطاب فوٹو: فائل
کے ایم سی اور کے ڈی اے ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف سوک سینٹر میں احتجاج کیا، سوک سینٹر میں قائم دفاتر خالی کرالیے۔
احتجاج کے دوران تمام اعلیٰ افسران اپنے دفاتر سے غائب رہے ملازمین نے احتجاجی اجتماع منعقد کیا،کے ایم سی ملازمین کا جلو س کے ایم سی ورکشاپ سے سجن یونین (سی بی اے ) کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ ،سردار محمد یونس،یونائٹیڈ ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹر ی پرویز جدون، پیپلز یونٹی کے صدر اشرف اعوان اور دیگر کی قیادت میں سوک سینٹر پہنچا جہاں کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے صدر عبدالمتین وحید ، جنرل سیکریٹری اشفاق چشتی اور کے ڈی اے کے سیکڑوں ملازمین نے ان کا استقبال کیا۔
اس دوران سوک سینٹر کے سبزہ زار پر احتجاجی اجتماع سے خطاب میں کے ایم سی اور کے ڈی اے مزدور رہنمائو ں سید ذوالفقارشاہ ،عبدالمتین وحید ،کنیز فاطمہ،اشرف اعوان، پرویز جدون اور اشفاق چشتی نے کہا کہ کے ڈی اے ملازمین کو2 ماہ اور کے ایم سی کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ تاحال ادا نہیں کی گئیں جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو چار سے پانچ ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جبکہ پنشنرز کی 3 ماہ کی پنشن بھی واجب الادا ہے،انتظامیہ عیاشیوں میں مصروف ہے، اس موقع پر قائدین نے اعلان کیا 50 کروڑ کی اسپیشل گرانٹ اور 60 کروڑ کے پراپرٹی ٹیکس کے شیئرز جاری نہ کیے گئے تو پھر شارع فیصل کو مکمل طور پر آمدورفت کے لیے بند کردیا جائیگا۔