کرس گیل آج آسٹریلوی بگ بیش میں جلوہ گر ہوں گے
دنیا کا نمبر ون ٹوئنٹی 20 پلیئرکہلائے جانے پر بہت خوش ہوں، ویسٹ انڈین اسٹار
دنیا کا نمبر ون ٹوئنٹی 20 پلیئرکہلائے جانے پر بہت خوش ہوں، ویسٹ انڈین اسٹار فوٹو:اے ایف پی / فائل
لاہور:
ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل جمعے کو آسٹریلوی ٹوئنٹی 20 ایونٹ بگ بیش میں جلوہ گر ہوں گے۔
وہ سڈنی تھنڈر کی جانب سے میلبورن رینیگیڈز کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے، وہ اس وقت دنیا کی مختلف فرنچائزز کی جانب سے کھیل کر کروڑوں ڈالر کماررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں دنیا کا نمبر ون ٹوئنٹی 20 پلیئرکہلائے جانے پر بہت خوش ہوں میں دنیا بھر میں کھیلتا اور اس کھیل پر حقیقی معنوں میں چھایا ہوا ہوں، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں برینڈن میک کولم مجھ سے آگے ہے۔
گذشتہ چند ماہ میں اس نے اچھی کارکردگی دکھائی وہ ایک انتہائی خطرناک بیٹسمین ہے۔ کرس گیل کا حالیہ دورئہ بنگلہ دیش مایوس کن رہا، اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ اس ٹور میں ہوا وہ وہیں رہ گیا، میرے لیے وہ سیریز اچھی نہیں تھی لیکن ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں اسی کا نام کرکٹ ہے۔