دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق اہلکاروں کی نماز جنازہ

سلامی بھی پیش کی گئی، زاہد اورشمیم کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں

زاہد کی یادگار تصویر۔ فوٹو: فائل

بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پورے اعزاز کے ساتھ گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قائد آباد کی نیومظفر آباد کالونی میں خواجہ غریب نواز ہوٹل کے قریب بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار زاہد عبداللہ اورگذشتہ روز ملیر سٹی مسلم آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شمیم احمد کی نماز جنازہ پورے اعزاز کے ساتھ گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات ، ایس پی انویسٹی گیشن ملیر ملک الطاف ، ڈویژنل ایس پی گلشن اقبال ٹائون عاصم قائم خانی اور دیگر پولیس افسران واہلکاروں بڑی تعداد میں شرکت کی۔




نماز جناز کے بعد پولیس گارڈ نے سلامی پیش کی جس کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات نے بتایا کہ قائد آباد بم دھماکے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جائے وقوع سے فارنسک ڈویژن کی ٹیم سمیت دیگر تحقیقاتی ادروں نے شواہد اکھٹا کر لیے ہیں، انھوں نے بتایا کہ پولیس کو ٹارگٹ کیے جانے کا مقصد یہ ہی ہے کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے،انھوں نے بتایاکہ آئے دن رو نما ہونے والے قتل غارت گردی کے واقعات کی کئی وجوہات ہیں اور پولیس ان واقعات کو کنٹرول کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ۔
Load Next Story