مظفر آباد کالونیہوٹل کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

نیو مظفر آباد کالونی میں غریب نواز ہوٹل کے قریب کیے جانے والے بم دھماکے کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں درج کر لیا گیا

نیو مظفر آباد کالونی میں غریب نواز ہوٹل کے قریب کیے جانے والے بم دھماکے کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں درج کر لیا گیا فوٹو : فائل

مظفر آباد کالونی میں ہوٹل کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت قائد آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق بدھ کو قائد آباد کے علاقے نیو مظفر آباد کالونی میں غریب نواز ہوٹل کے قریب کیے جانے والے بم دھماکے کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے ولے پولیس اہلکار زاہد عبداللہ کے بھائی پولیس اہلکار خالد عبداللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، ایس ایچ او تھانہ قائد آباد امان اللہ نے بتایا کہ بم سیمنٹ کے بلاک میں موجودتھا اور دھماکے میں 3 سے ساڑھے3 کلودھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بیرنگ اور نٹ بولڈ استعمال کیے گئے۔
Load Next Story