بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں قائم علی شاہ
بنیادی سہولتوں کیلئے موبوط کوششیں کی جائیں، صفائی، پینے کے پانی کی فراہمی، نکاسی آب و سیوریج کا نظام بہتر بنایا جائے
کراچی: وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ بلدیاتی محکموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو : این این آئی
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی اداروں میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ بلدیات کے مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا ۔اجلاس میں وزیر بلدیات سراج درانی،وزیر قانون ایاز سومرو،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری صدیق میمن اوردیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ بلدیات کے مسائل اوردیگر امورکاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ شہری اوردیہی علاقوں میں لوگوں کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے مربوط کوششیں کریں، صفائی، پینے کے پانی کی فراہمی اورنکاسی آب وسیوریج کے نظام کوبہتربنایاجائے۔کراچی میں متعین ایران کے نئے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے وزیراعلیٰ سندھ سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔اس موقع پروزیراعلیٰ نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اورہم چاہتے ہیں کہ ہمارے معاشی تعلقات مزیدبہتر ہوں۔ایران کے قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ نے ایرانی قونصل جنرل کوسندھ کے روایتی تحائف سندھی ٹوپی، اجرک، کھیس اور وزیراعلیٰ ہائوس کی شیلڈپیش کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ اوررکن قومی اسمبلی فریال تالپورکی مشترکہ صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ہواجس میں صوبے میں حالیہ ضمنی الیکشن کے دوران پیپلز پارٹی کی نمایاںکامیابی پر نوشہروفیروز کے تمام ارکان کو مبارک باد پیش کی گئی اورکارکنوں پرزور دیا کہ وہ آئندہ بھی شہیدذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے و پروگرام اورشہیدبینظیر بھٹو کی پالیسیوں اوروژن پر کار بند رہیں۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے اس عزم کااعادہ بھی کیا کہ عوام کی بڑی تعداد 27 دسمبرکوشہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔