وزیراعظم کی ریلوے کے خراب انجنوں کی مرمت کی ہدایت

حکومت نے ریلوے کوبحال کرنے کاعزم کررکھاہے، پرویزاشرف کی وفاقی وزیربلور سے گفتگو

انسانی حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ضرورت ہے، وزیر اعظم،روبینہ قائم خانی کی ملاقات فوٹو :اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وفاقی وزیر ریلوے کو خراب ریلوے انجنوں کی مرمت کرانیکی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ انجن مرمت کراکے ریلوے کے نظام کوفعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مسافروں کوسہولتیں مل سکیں اور فریٹ سروسزکو بہتر بنایا جا سکے۔

وہ ریلوے کے وزیرغلام احمد بلورکے ساتھ گفتگوکررہے تھے جنھوں نے اسلام آبادمیں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے ریلوے کے نظام کوبحال کرنیکاعزم کررکھاہے اوراسے ایک متحرک ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیرریلوے پرزوردیاکہ ریلوے کی آپریشنل کارکردگی کو بہتربنانے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ دورِجدیدکی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے۔




وزیر ریلوے نے وزیراعظم کویقین دہانی کرائی کہ حکومت کی طرف سے طے کردہ اہداف کے حصول کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے گا۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق روبینہ قائم خانی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی،وزیراعظم نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ضرورت ہے اورحکومت نے اس سلسلے میں قانون سازی کی ہے،وفاقی اورصوبائی سطح پرانسانی حقوق کے محافظوں کاجلد تقررکیاجائے گا۔
Load Next Story