کراچیفائرنگ کے واقعات میں2پولیس اہلکاروںسمیت 5ہلاک
50سالہ پولیس اہلکارشمیم کوملیر،دوسرے اہلکار28سالہ کلیم کومنگھوپیر میں نشانہ بنایاگیا
لیاقت آبادمیں آئی ایس اوکاکارکن ہلاک،ٹرک نذرآتش،زخمی چل بسا،ماری پورمیں ڈاکوماراگیا۔ فوٹو: فائل
کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران 2پولیس اہلکاروں اورایک ڈاکو سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے سامنے واقع نیوجوہر آباد کالونی پیٹرول پمپ والی گلی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار50 سالہ شمیم احمدہلاک ہو گیا،مقتول ملیر سٹی گلشن قادری میں رہائش پزیراورشادی شدہ تھا،وہ سیکیورٹی زون ون گارڈن ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا،مقتول کاایک بھائی کلیم احمدعرف جگن متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن ہے۔لیاقت آبادنمبر10بکرامنڈی کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے شیراڈ کارنمبر T-5962 میں سوار32 سالہ شیراز عباس ہلاک ہو گیا،مقتول مکان نمبر84/7 زینت اسکوائرایف سی ایریا کارہائشی اور ایک بچے کا باپ تھا۔
آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق شیراز عباس آئی ایس او کا کارکن تھا،تعمیراتی کام کا کنٹریکٹر اور پراپرٹی ڈیلرتھاجبکہ نجی کمپنی میں ملازمت بھی کرتا تھا۔شیراز عباس کی میت رضویہ امام بارگاہ پہنچنے پرعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی دکانیں اورکاروبار بندکرادیاگیا،نامعلوم افرادنے ناظم آباد چورنگی پرمشروبات بنانے والی کمپنی کے ٹرک کوآگ لگادی، شیراز عباس کی ہلاکت کی اطلاع پر انچولی،گولیمار،لسبیلہ،تین ہٹی اورشارع پاکستان پرکشیدگی پھیل گئی اورٹریفک معطل ہوگیا۔
اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہZ-2 منی بس کے پرانے اسٹاپ کے قریب منگل کی شب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا22سالہ حشمت حسین نجی اسپتال میں دوران علاج زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا مقتول اورنگی ٹاؤن طوری بنگش سوسائٹی کارہائشی تھا۔ منگھوپیر اعوان کالونی میں موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے دودھ کی دکان پربیٹھاہوا پولیس اہلکار 28 سالہ کلیم انجم ہلاک ہوگیا،مقتول نے شہید نظیر بھٹو ایلیٹ ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں تربیت حاصل کی تھی جو کہ دو روز قبل ایگلیٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈسے گھر آیا تھا۔
جبکہ اسے مزید کورس کے لیے پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد جانا تھا،مقتول کی علاقے میں دودھ کی بھی دکان تھی جسے وہیں پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاگیا۔ماڑی پور کے علاقے حب ریورروڈپرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،ہلاک ہونے والاشخص ڈاکوہے جو2 افرادسے موٹر سائیکل چھین کرفرار ہورہاتھاکہ اس دوران مقابلے میں ماراگیا۔ ملیرسٹی کے علاقے انوربلوچ ہوٹل کے قریب ٹرک کے مالک نے پیسوںکے تنازع پرتلخ کلامی کے دوران اپنے ٹرک کے ڈرائیور30سالہ عبدالحمیدبلوچ کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا۔