حکومت عدلیہ کے ہاتھوںشہادت چاہتی ہےاکرم شیخ

سیاستدان ہربات پرعدالت میںنہ جائیں،الیکشن میںمقابلہ کریں،سینیٹرصابربلوچ

سیاستدان ہربات پرعدالت میںنہ جائیں،الیکشن میںمقابلہ کریں،سینیٹرصابربلوچ, فوٹو رائٹرز

پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹرصابرعلی بلوچ نے کہاہے کہ سوئس حکام کومقدمات کھولنے کیلئے خط لکھنے کے معاملے پرحکومت کی طرف سے کوئی ضدنہیں،ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میںاینکرپرسن جاویدچوہدری سے گفتگومیں

انھوںنے کہاکہ ہم تمام سیاستدانوںکوکہتے ہیںکہ آپ ہربات پرعدالت میںنہ جائیں،نواز شریف عمران خان سب سے کہتے ہیں کہ وہ الیکشن میں آئیں،مسلم لیگ ہم خیال کے سیکریٹری جنرل ہمایوںاخترخان نے کہاکہ حکومت صرف چندلوگوںکو بچانے کیلیے قانون سازی کررہی ہے، نگراںسیٹ اپ پرخط لکھنے کادبائونہیںڈالناچاہیے،


آئینی وقانونی ماہراکرم شیخ نے کہاکہ سپریم کورٹ حکومت کے سامنے نہیںکھڑی ہوئی بلکہ حکومت سپریم کورٹ کوسیاست میں گھسیٹ رہی ہے تاکہ وہ سپریم کورٹ کے ہاتھوںشہادت کے منصب تک پہنچ جائے،رہی بات سوئس حکام کوخط لکھنے کی تووہ نگراںحکومت بھی لکھ سکتی ہے۔

 
Load Next Story