مکمل فٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ بائیومکینک ٹیسٹ دینے کیلیے تیار

میں ٹیم کے مفاد میں کیے گئے ہر فیصلے کا احترام کروں گا، محمد حفیظ

میں ٹیم کے مفاد میں کیے گئے ہر فیصلے کا احترام کروں گا، محمد حفیظ: فوٹو: فائل

PESHAWAR:
محمد حفیظ بائیومکینک ٹیسٹ دینے کیلیے تیار ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی انجری سے سو فیصد نجات نہیں پا سکا تھا، اس لیے بولنگ ایکشن کے ریویو کیلیے تیار نہیں تھا۔


محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی انجری سے سو فیصد نجات نہیں پا سکا تھا، اس لیے بولنگ ایکشن کے ریویو کیلیے تیارنہیں تھا، لیکن اب مکمل صحتیاب ہونے کے بعد پی سی بی سے کہا ہے کہ آئی سی سی سے بائیومکینک ٹیسٹ کی تاریخ لینے کیلیے درخواست کردیں، انھوں نے کہا کہ جولائی 2015 میں بولنگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد تمام تر توجہ بیٹنگ پر مرکوز رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور بیٹسمین بھی کارکردگی بُری نہیں رہی، میں اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز پر منحصرہے کہ دورئہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں وہ میرے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں یا نہیں،
Load Next Story