انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر 18 لاکھ تنخواہ دار ملازمین کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
نان فائلرز پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، ذرائع
نان فائلرز پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، ذرائع فوٹو: فائل
MUZAFFARGARH:
ایف بی آر نے 5 لاکھ روپے سالانہ سے زائد آمدنی رکھنے کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 18 لاکھ سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کے تنخواہ دار ملازمین کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ مختلف ذرائع سے حاصل کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر 18 لاکھ ایسے تنخواہ دار ملازمین کا سراغ لگایا ہے جن کی آمدنی 5لاکھ روپے سالانہ سے زائد ہے مگر وہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کوایف بی آرمیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 5 لاکھ سے زائد آمدنی والے ملازمین کو ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس جمع کرانے کیلیے نوٹس جاری کیے جائیں،اس کے لیے چیف کمشنرز آر ٹی اوز سمیت تمام فیلڈ فارمشنزکو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان نان فائلرز پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور جو نوٹس کا جواب نہیں دیں گے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔