امریکی تعاون سے35پولیس افسران کی تربیت مکمل
پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن سے پولیس جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی،عبداللہ شیخ
سندھ پولیس نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قربانیاں دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل
امریکا کے تعاون سے سندھ اور بلوچستان پولیس کے 35 افسران کا پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن کورس مکمل ہوگیا۔
جس کی تقریب تقسیم اسناد گزشتہ روز سینٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی،تقریب میں کراچی میں امریکا کی قائم مقام قونصل جنرل کیرینا نے شرکت کی اور افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے،اس موقع پر قائم مقام قونصل جنرل کیرینا نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رہے گا ، سندھ پولیس نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قربانیاں دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی اسپیشل برانچ عبداللہ شیخ نے کہا کہ پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن کورس کا مقصد پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اور جائے وقوع سے حاصل کی جانے والی شہادتوں کے ذریعے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانا ہے ۔